0
Sunday 16 Mar 2014 03:19
قیام پاکستان کا مخالف مکتبۂ فکر فساد کی اصل جڑ ہے

احرارالہند دراصل طالبان کا نیا نام ہے، صاحبزادہ حامد رضا

احرارالہند دراصل طالبان کا نیا نام ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ جعلی شیر دہشت گردوں کے سامنے گیدڑ بن چکے ہیں۔ مسلم لیگ ن اپنا انتخابی نشان تبدیل کر لے۔ احرار الہند دراصل طالبان کا نیا نام ہے۔ پاکستان میں مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ حقائق کے برعکس ہے۔ اجتماعی زیادتی کی شکار طالبہ کی موت نظامِ انصاف پر سوالیہ نشان ہے۔ وزیر قانون پنجاب کے حکم پر قوم کی بیٹیوں پر تشدد کیا گیا۔ نرسوں پر تشدد اور طالبہ کی خودسوزی پر صوبائی وزیرقانون کو برطرف کیا جائے۔ عوام کا ریاست پر اعتماد ختم ہوتا جا رہا ہے اور یہ انتہائی خطرناک بات ہے جس کا حکمرانوں کو احساس نہیں ہے۔ قیام پاکستان کا مخالف مکتبۂ فکر فساد کی اصل جڑ ہے۔ چھ ماہ میں چار بار بجلی مہنگی کی گئی ہے۔ کمر توڑ مہنگائی عوام کے لیے ناقابل برداشت ہو چکی ہے۔ تھر کے تھر تھر کانپتے لوگ حکمرانوں اور قوم کی طرف امید بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔ لاہور میں خواتین کی تذلیل پنجاب حکومت کی وحشیانہ کارروائی ہے۔ نرسوں کے مطالبات تسلیم کیے جائیں کیونکہ نرسیں سڑکوں پر دھرنا دیئے بیٹھی ہیں اور ہسپتالوں میں مریض دربدر بھٹک رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل پنجاب کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ دہشت گردوں سے مذاکرات میں وقت ضائع کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ آپریشن کا جو فیصلہ مزید نقصان کے بعد کرنا ہے وہ آج ہی کر لینا چاہیے۔ قانون شکن عناصر کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔ دہشت گردی سامراج کا نیا ہتھیار ہے۔ مسائل کے حل کے لیے قرآن و سنّت سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔ دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں طالبان کا ملوث ہونا مسلمہ حقیقت ہے۔ انصاف نہ ملنے کے باعث طالبہ کا خودسوزی کرنا المناک واقعہ ہے۔ اگر اجتماعی زیادتی کا شکار آمنہ کو انصاف ملا ہوتا تو وہ کبھی خودسوزی نہ کرتی۔ پولیس نے رشوت لے کر ملزمان کو چھوڑ دیا۔ طالبہ کی خودسوزی سے پنجاب حکومت کی گڈ گورننس کا پول کھل گیا ہے۔ ہمارے معاشرے میں بنتِ حوّا کے ساتھ ناروا سلوک قانون پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اگر دو چار درندوں کو سزا مل جاتی تو آئندہ کوئی بھی ایسی حرکت نہ کرتا۔
خبر کا کوڈ : 362300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش