0
Sunday 5 Sep 2010 17:29

امن مذاکرات کی ناکامی فلسطینی اتھارٹی کے خاتمے کا سبب بن سکتی ہے، عریقات

امن مذاکرات کی ناکامی فلسطینی اتھارٹی کے خاتمے کا سبب بن سکتی ہے، عریقات
اسلام ٹائمز [مانیٹرنگ ڈیسک]- جرمن خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے اعلی مذاکرات کار صائب عریقات نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی شکست فلسطینی اتھارٹی کے خاتمے کا باعث بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ مذاکرات ناکامی کا شکار ہو گئے تو فلسطینی اتھارٹی کے وجود کا بھی خاتمہ ہو جائے گا۔
صائب عریقات نے امید ظاہر کی کہ امن بحال ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا ممکن ہے۔
یاد رہے کہ امریکہ کی وساطت سے اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی میں براہ راست مذاکرات جمعرات کے دن سے واشنگٹن میں شروع ہو چکے ہیں۔ دونوں فریق اس بات پر بھی متفق ہو چکے ہیں کہ مذاکرات کا اگلا مرحلہ 14 اور 15 ستمبر کو مصر میں انجام پائے گا۔
خبر کا کوڈ : 36341
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش