0
Wednesday 19 Mar 2014 21:34

ملتان، طالبان حکومت سے خوفزدہ نہیں ہیں، مولانا سمیع الحق

ملتان، طالبان حکومت سے خوفزدہ نہیں ہیں، مولانا سمیع الحق
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ مذاکرات کے معاملے پر قوم کو مایوس نہیں ہونا چاہیے فائربندی کے بعد ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں کمی آئی ہے، مذاکرات میں کوئی ڈیڈلاک نہیں ہوا، جگہ کے تعین کی بات چل رہی ہے، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مولاناسمیع الحق کا مزید کہنا تھا کہ طالبان حکومت سے خوفزدہ نہیں ہیں، طالبان حکومتی عمارتوں میں بات چیت نہیں کرنا چاہتے اور حکومتی اراکین وزیرستان نہیں جانا چاہتے ہم کوشش کریں گے کہ حکومتی وفد کو لیکر وزیرستان جائیں اور مذاکرات کے کیلیے جگہ کا تعین آج شام تک ہو جائیگا، جمعے کو طالبان اور حکومتی کمیٹیوں کی ملاقات ہوگی۔ مولانا سمیع الحق نے مزید کہا کہ نوازشریف بھی ہزاروں مشکلات کے باوجود پرعزم ہیں، خدارا آپریشن پر زور نہ دیا جائے اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے اُنہوں نے حکومتی رہنما خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے کہ وہ خاموش رہیں، طالبان کو ماضی میں پاکستانی حدود کے اندر مذاکرات کرنے کے بھیانک نتائج بھگتنے پڑے، سنجیدگی سے مسئلہ حل کرنا چاہیں تو دونوں کامیاب ہونگے۔ مولانا فضل الرحمان کے سوال پر جواب دیتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ طالبان سے بڑی کوئی جماعت ہے تو ان سے فضل الرحمان ہی بات کرسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 363692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش