1
0
Monday 24 Mar 2014 14:50
ملی یکجہتی کونسل کا سربراہی اجلاس

15 اپریل کو اسلام آباد میں عالمی اتحاد امت کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ

15 اپریل کو اسلام آباد میں عالمی اتحاد امت کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثاقب اکبر، پروفیسر محمد ابراہیم، علامہ عارف حسین واحدی، عبدالرشید ترابی، قاضی ظفرالحق، سید نیاز حسین نقوی، علامہ امین شہیدی، سردار محمد خان لغاری، مولانا عبدالمالک، ڈاکٹر عابد رؤف، مفتی گلزار احمد نعیمی، سید عاشق حسین شاہ بخاری، میاں عامر طفیل، ڈاکٹر امتیاز احمد، قاری ابرار حسین قادری اور نورالمصطفٰی نورانی نے شرکت کی۔ سربراہی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 15 اپریل کو اسلام آباد میں عالمی اتحاد امت کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں مختلف انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
 انتظامیہ کمیٹی کے سربراہ میاں محمد اسلم، میڈیا کمیٹی کے لئے شاہد شمسی، مالیاتی کمیٹی کے لئے علامہ امین شہیدی، رابطہ کمیٹی کے لئے سید ثاقب اکبر کا نام فائنل کیا گیا۔ اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل کی تنظیم سازی کا سلسلہ پورے ملک تک پھیلانے کے لئے تجاویر و آراء لی گئیں۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ تمام دینی جماعتوں کے سربراہوں، تنظیمات مدارس دینیہ کے سربراہوں اور مذہبی اسکالرز کو اتحاد امت کانفرنس میں خصوصی طور پر مدعو کیا جائے گا۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ اس وقت دشمن قوتیں عالم اسلام کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ دشمن کے ان ہتھکنڈوں کو ناکام بنانے کے لئے اتحاد امت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ لیاقت بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ جلد صوبائی تنظیمات کا اجلاس بلا کر ملی یکجہتی کونسل کو ملک بھر میں فعال کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 365143
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
واہ سب سے مشکل کام مالیات کا علامہ امین شہیدی صاحب کو دیدیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ واہ
ہماری پیشکش