0
Thursday 27 Mar 2014 22:03

گلگت، کئی دنوں سے لاپتہ معصوم طالبعلم سید میثم علی کی لاش برمس نالا سے برآمد

گلگت، کئی دنوں سے لاپتہ معصوم طالبعلم سید میثم علی کی لاش برمس نالا سے برآمد
اسلام ٹائمز۔ گلگت شہر کے وسطی علاقے مجینی محلہ (سادات محلہ) سے اسکول جاتے ہوئے لاپتہ ہونے والے المصطفٰی پبلک اسکول گلگت کے طالب علم سید میثم علی کی لاش آج شام کو برمس نالا سے برآمد ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق معصوم طالب علم سید میثم علی ڈیڑھ ہفتہ قبل گھر سے اسکول جاتے ہوئے لاپتہ ہو گیا تھا۔ اسکی تلاش کیلئے اہل خانہ اور اہل محلہ بھرپور کوششں کر رہے تھے اور سوشل میڈیا پر کافی مہم چلائی گئی تھی مگر جمعرات کی شام کو بلآخر اس بدقسمت اور معصوم بچے کی لاش برمس نالے سے ملنے کی اطلاع موصول ہوئی تو اہلخانہ و اہل محلہ میں کہرام مچ گیا۔ دوسری جانب اسلام ٹائمز کے رابطے پر سٹی پولیس اسٹیشن کے نمائندے نے بتایا کہ اس کیس کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائینگی اور اگر قتل کا شبہ درست ثابت ہوا تو ملزموں کا ضرور سراغ لگا لیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 366579
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش