0
Saturday 29 Mar 2014 21:38

ڈی آئی خان، جشن بہاراں کا آغاز

ڈی آئی خان، جشن بہاراں کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں جشن بہاراں کے سلسلے میں رتہ کلاچی سٹیڈیم میں دو روزہ میلہ اسپان و مویشیان کا افتتاح ہو گیا ہے۔ میلہ کا افتتاح صوبائی وزیر مال سردار علی امین خان گنڈہ پور نے کیا۔ میلہ میں نیزہ بازی، رسہ کشی، کتاخرگوش دوڑ، مویشی، بیل گاڑی، مقابلہ دوڑ، کبڈی، دودہ، پتنگ بازی کے علاوہ پی ٹی شو و دیگر کرتب پیش کئے گئے۔ میلہ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ ڈی پی او ڈیرہ نثار علی مروت انتظامات کی خود نگرانی کرتے رہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی اور فرقہ واریت کے واقعات سے متاثرہ علاقے میں جشن بہاراں کے انعقاد سے بچوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ جشن بہاراں میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس میاں فصیح الملک، جسٹس مظہرعالم میانخیل، جسٹس چوہدری داؤد و دیگر نے بھی شرکت کی اور کچھ دیر جشن بہاراں کو دیکھا۔ جبکہ رات کے وقت حقنواز پارک میں جشن بہاراں کے سلسلے میں آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 367228
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش