0
Monday 31 Mar 2014 12:11

عدیل علوی آئی ایس او پاکستان کے مرکزی نائب صدر منتخب

عدیل علوی آئی ایس او پاکستان کے مرکزی نائب صدر منتخب
 اسلام ٹائمز۔ آئی ایس او پاکستان کے تعلیم و تربیت سال کے دوسرے اجلاس عاملہ میں عدیل علوی کو نیا مرکزی نائب صدر منتخب کیا گیا ہے۔ ابوذر مہدی گزشتہ چھ ماہ سے اس عہدہ پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ تاہم ان کی نجی مصروفیات کے باعث انہوں نے اس عہدہ پر مزید کام کرنے سے معذوری کا اظہار کیا تھا۔ جس کی بنا پر عدیل علوی کو اس عہدہ کے لیئے نامزد کیا گیا تھا۔ مجلس عاملہ سے تمام مرکزی عہدیداران کی منظوری لی جاتی ہے تو عدیل علوی کے نام کو مجلس عاملہ میں پیش کیا گیا۔ جس کے بعد اراکین مجلس عاملہ نے اکثریت رائے سے عدیل علوی کو مرکزی نائب صدر کے لئے منظور کر لیا۔ عدیل علوی کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔ وہ اس سے قبل آئی ایس او فیصل آباد ڈویژن کے صدر اور آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکریٹری تعلیم بھی رہ چکے ہیں، آجکل وہ فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے طالب علم ہیں۔ مرکزی نائب صدر منتخب ہونے کے بعد عدیل علوی نے کہا کہ نوجوانوں کی دین اسلام کی تعلیمات کی روشنی میں تربیت اولین ترجیح ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 367512
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش