0
Tuesday 1 Apr 2014 00:32

لاہور سے ٹریفک وارڈن سمیت 5 ٹارگٹ کلر گرفتار

لاہور سے ٹریفک وارڈن سمیت 5 ٹارگٹ کلر گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سی آئی اے پولیس نے علامہ ناصر عباس آف ملتان سمیت دیگر شیعہ رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ اور مذہبی دہشت گردی میں ملوث پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں میں ایک ٹریفک وارڈن بھی شامل ہے، جس کا نام عظیم بتایا گیا ہے، جبکہ دہشت گردوں کے بھارتی خفیہ ایجنسی "را" سے بھی تعلقات کے شواہد ملے ہیں۔ لاہور شہر میں گذشتہ سال کے دوران ہونیوالے مذہبی دہشت گردی کے واقعات میں قتل و غارت کا سلسلہ جاری رہا، جس پر پولیس اور حساس اداروں کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے، جن میں چند روز قبل دو موریہ پل کے قریب سے دوران ڈیوٹی ٹریفک وارڈن عظیم کو بھی انہیں مقدمات میں ملوث ہونے کی بنا پر حراست میں لیا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، جبکہ ملزمان کو بھارتی خفیہ ایجنسی را کی بھی مدد حاصل تھی۔ گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 367763
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش