0
Tuesday 1 Apr 2014 21:40

سراج الحق اتحاد مسلمین کیلئے کوششیں کریں، ایم ڈبلیو ایم بھرپور ساتھ دیگی، علامہ سبطین الحسینی

سراج الحق اتحاد مسلمین کیلئے کوششیں کریں، ایم ڈبلیو ایم بھرپور ساتھ دیگی، علامہ سبطین الحسینی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین الحسینی نے سراج الحق کو جماعت اسلامی کے نئے مرکزی امیر منتحب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ جماعت اسلامی کے درخشان ماضی اور اسلامی تحریکوں کی حمایت و ملت اسلامیان پاکستان کی وحدت اتفاق کی پالیسی کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ وطن عزیز پاکستان کی سالمیت کے لئے اور دشمنان اسلام کے مکروہ عزائم جوکہ مسلمانوں کے آپس میں اختلافات پر مبنی ہیں کو خاک میں ملانے کیلئے بھرپور جدوجہد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سراج الحق ایک متعدل شخصیت ہیں، ان کے امیر بننے میں جماعت اسلامی ترقی کے نئی منازل طے کریگی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جماعت اسلامی اتحاد بین مسلمین کے لئے کوششیں تیز کرے، مجلس وحدت مسلمین ہر سطح پر بھرپور ساتھ دے گی۔ آخر میں انہوں کہا کہ ملی یکجہتی کونسل تمام مکاتب فکر کا مشترکہ فورم ہے، اس کو مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے۔ جس کے لئے سراج الحق بہترین کردار ادا کرسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 368069
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش