0
Thursday 3 Apr 2014 01:24

مشرف کو پانچ سال تک واپس نہ آنے کے معاہدے کی پیش کش ہوئی، احمد رضا قصوری کا دعویٰ

مشرف کو پانچ سال تک واپس نہ آنے کے معاہدے کی پیش کش ہوئی، احمد رضا قصوری کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت کے جانب سے سابق صدر کیساتھ خفیہ ڈیل کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کو 5 سال تک واپس نہ آنے کے معاہدے کی پیشکش کی گئی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں احمد رضا قصوری نے کہا کہ حکومت چاہتی تھی کہ جیسے انہوں نے 10 سال کیلئے بانڈ بھرا پرویز مشرف بھی اسی طرز کا بانڈ بھریں۔ مشرف سے پانچ سال کا بانڈ بھرنے کا کہا گیا یہ پیشکش اس لئے کی گئی کیونکہ موجودہ حکومت کی آئینی مدت پانچ سال ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے واپس نہ آنے کے معاہدے کو مسترد کر دیا ہے۔

سابق صدر نے پیشکش کے جواب میں کہا کہ میں نے 40 سال تک سرحدوں کی حفاظت کی ہے ملک نہیں چھوڑوں گا۔ احمد رضا قصوری کہتے ہیں کہ پرویز مشرف کے مقدمے کا دفاع بھرپور طریقے سے کیا جائیگا۔ ترجمان راشد قریشی نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ خفیہ ڈیل کی بات میرے علم میں نہیں ہے، خفیہ ڈیل کی بات احمد رضا قصوری کر رہے ہیں، ان کا یہ بھی کہنا تھا مشرف حسین حقانی جیسا آدمی نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 368485
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش