0
Thursday 3 Apr 2014 15:37

ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر کل سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان

ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر کل سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 35 ویں برسی کے موقع پر 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی منظوری کے بعد ذوالفقار علی بھٹو کی 35 ویں برسی کے موقع پر کل صوبے میں عام تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے تاہم اس کا اطلاق وفاقی اور نجی اداروں پر نہیں ہوگا۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے بانی کی برسی کے موقع پر پارٹی کی جانب سے کل گڑھی خدا بخش میں تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں پارٹی کے مرکزی رہنما، وزرا، سینٹرز، ممبران اسمبلی اور کارکنان شرکت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 368632
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش