0
Sunday 12 Sep 2010 21:38

امریکا،مختلف شہروں میں قران مجید کی بے حرمتی

امریکا،مختلف شہروں میں قران مجید کی بے حرمتی
 واشنگٹن:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق امریکا میں متعدد مقامات پر انتہا پسند عیسائیوں نے قران مجید کی بے حرمتی کی۔واشنگٹن میں چھ انتہا پسند عیسائیوں نے صدارتی محل وائٹ ہاؤس کے سامنے قرآن مجید کے چند اوراق شہید کر دیئے،شیطان صفت امریکیوں کا کہنا تھا کہ نیویارک کے ٹوئن ٹاورز قرآن مجید اور مذہبی تعلیمات کے نتیجے میں تباہ ہوئے۔
عیسائی ٹولے نے کہا کہ وہ ان اوراق کو جلانا چاہتے تھے،مگر اس لئے نہیں جلایا کہ وائٹ ہاؤس کے قریب کوئی بھی چیز جلانا جرم ہے۔اس موقع پر پولیس نے انتہا پسند عیسائیوں کے نام نوٹ کئے،مگر انہیں روکنے کی کوشش نہیں کی۔نائن الیون واقع کی یاد میں نیویارک میں ایک اور انتہا پسند عیسائی امریکی نے قرآن مجید کی انتہائی نازیبا طریقے بے حرمتی کی اور اسلام کے خلاف شدید تنقید کی۔
اس موقع پر متعدد افراد ان مجرمانہ حرکات کو دیکھتے رہے اور محظوظ ہوتے رہے۔ایک اور واقعہ میں چند افراد نے قرآن مجید کے چند اوراق کو نذر آتش کر دیا۔اس سے پہلے امریکی پادری ٹیری جونز نے کہا تھا کہ وہ کبھی قران مجید کو نہیں جلائے گا۔فلوریڈا کے پادری ٹیری جونز نے نیویارک میں ٹی وی چینل سے بات چیت میں کہا کہ اس کا مقصد اسلام کے خطرناک پہلو سے دنیا کو آگاہ کرنا تھا،جو حاصل ہو چکا ہے۔پادری کے اس ناپاک منصوبہ پر مسلمان ممالک اور مختلف مذاہب کے ماننے والوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 36876
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش