0
Friday 4 Apr 2014 12:51

ذوالفقار علی بھٹو کی 35ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

ذوالفقار علی بھٹو کی 35ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیرمین اور عوامی لیڈر ذوالفقار علی بھٹو کی 35 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔ ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی کے موقع پر سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جس کے باعث صوبے کے تمام اسکول اور کالجز بند ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں جلسے کا اہتمام کیا گیا ہے اور اس حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے کئے ہیں۔ ملک بھر سے جیالوں کی ایک بڑی تعداد اپنے لیڈر کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ان کے آبائی گاؤں پہنچ گئی ہے۔ پیپلز پارٹی کے موجودہ چیرپرسن بلاول بھٹو زرداری کو کالعدم لشکر جھنگوی کی جانب سے دھمکی آمیز خطوط کے باعث پولیس کے 7 ہزار جوانوں اور 600 رینجرز اہلکاروں کو سیکیورٹی پر تعینات کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ذوالققار علی بھٹو کو 4 اپریل 1978ء کو قتل کے ایک متنازع کیس میں جرنل ضیاء الحق کے دور حکومت میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا تھا اس لئے پاکستان میں ہر سال اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 368922
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش