1
0
Tuesday 14 Sep 2010 14:28

مقبوضہ کشمیر،کرفیو کی خلاف ورزی پر گولی مارنے کا حکم

مقبوضہ کشمیر،کرفیو کی خلاف ورزی پر گولی مارنے کا حکم
سری نگر:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق قابض بھارتی فوج نے پورے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کر کے خلاف ورزی کرنے والے کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیا۔آج مزید دو کشمیریوں کی شہادت کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد انیس ہو گئی۔مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند ایک بار پھر بھارتی فورسز کے ظلم و ستم کے سامنے سینہ سپر ہیں۔آج پوری مقبوضہ وادی میں غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس سے پہلے یہ پابندیاں چھ اضلاع تک محدود تھیں۔مقبوضہ وادی کے حریت پسند ان پابندیوں کی پروا نہ کرتے ہوئے سڑکوں پر آ کر بھارت کے خلاف اور آزدی کے حق میں نعرے بلند کر رہے ہیں اور سینے پر گولیاں کھا کر نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔گزشتہ روز ہی بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے چودہ کشمیری شہید ہو گئے تھے۔مزید تین زخمی رات میں چل بسے۔آج صبح بارہ مولا میں آزادی کا مطالبہ کرنے والے دو مظاہرین کو گولیوں سے بھون دیا گیا۔
اس طرح دو دن میں بھارتی درندگی کا شکار ہونے والوں کی تعداد انیس ہو گئی۔بھارت کے وزیراعظم من موہن سنگھ نے صورتحال پر غور کے لئے کل آل پارٹیز کانفرنس طلب کی ہے۔لیکن ان کی سوئی ابھی اٹوٹ انگ پر اٹکی ہوئی ہے اور بات چیت کا دروازہ بھی بھارتی آئین کے اندر رہتے ہوئے ہی کھولا ہے۔بھارت کے آئین میں کسی مقبوضہ علاقے کو آزادی دینے کی کوئی گنجائش نہیں۔
خبر کا کوڈ : 37091
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Portugal
I found just what I was nedeed, and it was entertaining!
ہماری پیشکش