0
Friday 11 Apr 2014 00:40

پاسبانِ اہلسنّت کے تحت 12 اپریل کو منعقد ہونیوالی سُنّی امن کانفرنس کی تیاریاں مکمل

پاسبانِ اہلسنّت کے تحت 12 اپریل کو منعقد ہونیوالی سُنّی امن کانفرنس کی تیاریاں مکمل
اسلام ٹائمز۔ پاسبان اہلسنّت پاکستان کے زیراہتمام 12 اپریل کو لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقد ہونیوالی سُنّی امن کانفرنس کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ اس سلسلے میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے جبکہ پاسبان کے مرکزی سیکریٹریٹ میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ ٹرانسپورٹ، کھانا، میڈیا، سیکیورٹی اور استقبالیہ سمیت دیگر انتظامی امور کیلئے 15کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ اس تاریخ ساز کانفرنس میں سربراہ سُنّی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری، سربراہ عالمی تنظیم اہلسنّت پیر محمد افضل قادری، سربراہ پاسبان اہلسنّت پاکستان صاحبزادہ ذکاء اللہ رضوی، علامہ ظفرالحق بندیالوی، پیر سید ریاض الحسن شاہ اور علامہ یوسف رضوی خصوصی خطاب فرمائیں گے جبکہ ملک بھر سے جید علماء ومشائخ، اہلسنّت کے مذہبی سیاسی اورسماجی رہنما شرکت کریں گے۔ اِن خیالات کا اظہار چیف آرگنائزر پاسبان اہلسنّت صاحبزادہ اخلاق احمد جلالی نے انتظامی کمیٹیوں کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ اخلاق احمد جلالی نے کہا کہ دھونس دھمکیوں اور اوچھے ہتھکنڈوں سے امن کانفرنس کو ہرگز نہیں روکا جا سکتا۔ حکومت کانفرنس اور قائدین اہلسنت کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرئے۔ پنجاب حکومت نے کانفرنس کو روکنے کی کوشش کی تو پہیہ جام ہڑتال کی کال دیں گے۔ پرامن عوام اہلسنّت کیخلاف اگر ریاستی مشینری کا استعمال کیا گیا تو ملک بھر میں دما دمست قلندر ہوگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ12 اپریل کو لیاقت باغ میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے جبکہ اس موقع پر دہشتگردی کے خلاف پھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں مفتی لیاقت علی گجراتی، علامہ شفیق قادری، علامہ کبیر میر، علامہ طاہراقبال چشتی، علامہ عبداللطیف قادری، صاحبزادہ خالد محمود ضیائ، علامہ عطاء الرحمن دھنیال، علامہ رفیق انجم، علامہ کامران اختر صدیقی، مفتی عامرشہزاد و دیگر بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 371583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش