0
Wednesday 16 Apr 2014 19:35

پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں، طالبان کی نمائندہ جماعت ہے، سنگین خان ایڈوکیٹ

پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں، طالبان کی نمائندہ جماعت ہے، سنگین خان ایڈوکیٹ
اسلام ٹائمز۔ نیشنل یوتھ آرگنائزیشن خیبر پختونخواہ کے صدر سنگین خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مذاکرات کیلئے ڈیڈ لائن ضروری ہے۔ مذاکرات کے نام پر قوم کو بیوقوف بنایا جارہا ہے۔ پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت کہنا زیادتی ہے۔ وہ طالبان کی نمائندہ جماعت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں عوامی نیشنل پارٹی ایف آرز 47 کے امیدوار انجینئر ملک شاہی خان شیرانی سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات خیبر پختونخواہ حسن بونیری و دیگر موجود تھے۔ سنگین خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ امن کیلئے ہر قسم کا  تعاون کرنے پر تیار ہیں تاہم حکومت مذاکرات کیلئے پارلیمنٹ اور قوم کو اعتماد میں لے، کیونکہ جب سے مذاکرات کا کھیل شروع ہوا ہے، خطے میں دہشتگردوں کا راج بڑھتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے قوم کو تبدیلی کا نعرہ دیا لیکن پی ٹی آئی عوام کے مسائل کے حل میں مکمل ناکام نظر آ رہی ہے۔ بلدیاتی الیکشن میں خیبر پختونخواہ حکومت سنجیدہ نظر نہیں آرہی۔ اس موقع پرصوبائی سیکرٹری اطلاعات حسن بونیری نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں امن چاہتے ہیں۔ اے این پی ملک اور صوبے کے مسائل کے حل میں سنجیدہ ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 373615
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش