0
Monday 21 Apr 2014 08:54

لوگ پارلیمانی چناؤ کا مکمل بائیکاٹ کریں، علی گیلانی

لوگ پارلیمانی چناؤ کا مکمل بائیکاٹ کریں، علی گیلانی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی نے پارلیمانی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ہاتھوں کو بدلنا اور حکومت کی تبدیلی کشمیریوں کے مصائب اور مشکلات کا حل نہیں ہے اور کشمیر میں جو بھی اقتدار میں آجائے، راج تو یہاں مرکزی ہوم منسٹری کا چلتا ہے اور اس کی مرضی کے بغیر پتہ بھی اپنی جگہ سے ہل نہیں سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسان کی پہلی ترجیح اس کے جان و مال اور عزت کا تحفظ ہوتا ہے اور جہاں یہ چیزیں ہی داؤ پر لگی ہوں، وہاں پانی، بجلی اور سڑک جیسے مسائل کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی ہے، ضلع کپواڑہ سے ملاقات کے لیے آئے سینکڑوں لوگوں پر مشتمل ایک عوامی وفد سے اپنی رہائش گاہ پر بات کرتے ہوئے علی گیلانی نے کہا کہ ہمارے نزدیک این سی، پی ڈی پی، کانگریس، پی سی اور الیکشن لڑنے والے آزاد امیدوار ایک برابر قومی مجرم ہیں اور ان کا اقتدار کے حصول کے سوا کوئی نصب العین اور کوئی مقصد نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ عمرعبداﷲ بن جائے، مفتی سعید یا کوئی اور، اس کی حیثیت محض ایک شو بوائے (Show boy) کی ہوتی ہے، جموں کشمیر اصلاً بھارت کے ملٹری کنٹرول میں ہے اور مقامی حکومت کو محض ایک کور (Cover) کے طور استعمال کیا جاتا ہے۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ کشمیریوں کا جان و مال اور عزت سب کچھ خطرے میں ہے اور یہاں کسی بھی شخص کو تحفظ حاصل نہیں ہے، ایسی صورتحال میں سڑک، پانی اور بجلی کے حصول کے نام پر ووٹ ڈالنا بے غیرتی اور بے ضمیری کی نشانی ہے اور یہ کسی بھی زندہ قوم کے شایانِ شان نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 374828
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش