0
Tuesday 22 Apr 2014 16:28

11مئی کے ملک گیر احتجاج کی کامیابی سے ثابت ہو جائے گا کہ قوم نے غیر آئینی حکومت کو مسترد کر دیا ہے، زبیر اے خان

11مئی کے ملک گیر احتجاج کی کامیابی سے ثابت ہو جائے گا کہ قوم نے غیر آئینی حکومت کو مسترد کر دیا ہے، زبیر اے خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے ورکرز نے اپنے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی جانب سے دی گئی ہر مہم کو اپنی شبانہ روز محنتوں سے کامیاب کیا۔ 23دسمبر 2012ء کا جلسہ، اسلام آباد کا لانگ مارچ اور 11مئی 2013ء کے ملک گیر دھرنے اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے اور اب 11مئی 2014ء کو ہونے والا پاکستان عوامی تحریک کا ملک گیر احتجاج، پر امن سبز انقلاب کی بنیاد ثابت ہو گا۔ 11 مئی کا دن انقلاب سے پہلے کرپٹ، پنکچر زدہ اور غیر آئینی الیکشنزکے نتیجے میں بننے والی حکومت اور عوام دشمن نظام کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک ملتان ڈویژن کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر زبیر اے خان نے تحریک کے زونل سیکرٹریٹ میں مختلف شہروں سے آئے ہوئے تنظیمی عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رائو محمد عارف رضوی، غلام رسول غازی، ڈاکٹر منیر، ملک بشیر اعوان، ظفر آفتاب بھٹی، خواجہ قاسم، رائو رب نواز، رانا مختاراحمد، حافظ احمد دین، عارف شہزاد اور دیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ نظام انتخاب کی دھاندلی کے ذریعے تشکیل پانے والی گورنمنٹ کے خلاف 11مئی کے احتجاج کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کیلئے کارکنان اپنی کوششیں تیز کر دیں۔ 11مئی کے ملک گیر احتجاج کی کامیابی سے یہ ثابت ہو جائے گا کہ ایک سال میں ہی قوم نے غیر آئینی انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومت کو مسترد کر دیا ہے ۔عوام اپنے اوپر ہونے والے ظلم کا خاتمہ چاہتے ہیں، دہشت گردی، مہنگائی، بے روزگاری اورتوانائی بحران کے عذاب سے عوام نجات چاہتے ہیں۔ اب عوام صرف انقلاب چاہتے ہیں جو صرف کرپٹ اور ظالمانہ نظام انتخاب و سیاست کے خاتمہ سے ہی ممکن ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی اہل و مخلص قیادت ہی ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں لا سکتی ہے ۔ظلم اور استحصال کے اس کرپٹ اور عوام دشمن نظام کو بدلنے کیلئے عوام11 مئی کوگھروں سے نکلیں۔
خبر کا کوڈ : 375375
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش