0
Monday 21 Apr 2014 22:22

فارورڈ بلاک کے تحفظات دور کر دیئے گئے ہیں، سردار علی امین خان

فارورڈ بلاک کے تحفظات دور کر دیئے گئے ہیں، سردار علی امین خان
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر مال سردار علی امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ حیدرزام، درابن زام اورگومل تنگی ڈیم سمیت دیگر ڈیموں کی تعمیر کیلئے فنڈز کے حصول کے سلسلے میں وفاق سے رابطے میں ہیں۔ خیبر پختونخواہ حکومت زرعی انقلاب اور توانائی کے بحران کے خاتمے کے ان منصوبوں میں اپنے حصے کی سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں۔ فارورڈ بلاک کے اراکین کے تحفظات عمران خان صاحب نے دور کر دیئے ہیں۔ پی ٹی آئی خیبر پختونخواہ میں متحد ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر ڈیرہ پریس کلب کے ممبران سے ملاقات کے دوران کیا۔ سردارعلی امین خان گنڈہ پورنے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے تعمیر ہونیوالے پروٹیکشن بند کی تیکنیکی خرابیوں کو دور کر لیا گیا ہے اور صوبائی حکومت نے الیکشن آفس کے قریب دریائے سندھ پر پروٹیکشن بند کی تعمیر کیلئے فنڈز بھی ریلیز کر دیئے ہیں۔ اس منصوبے پر جلد کام شروع کر دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونیوالے گومل زام ڈیم کی مین کینال کے مکمل ہوتے ہی گومل زام ڈیم کو فنکشنل کر دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی ڈیرہ میں ملازمین کی تنخواہیں ریلیزکر دی گئی ہیں اور میونسپل کمیٹی کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے حوالے سے بھی کئی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

 
خبر کا کوڈ : 375170
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش