0
Wednesday 23 Apr 2014 15:12

تمام سرائیکی جماعتوں کے درمیان صوبے کے نام اور اس کی حدود پر کوئی اختلاف نہیں، ظہور دھریجہ

تمام سرائیکی جماعتوں کے درمیان صوبے کے نام اور اس کی حدود پر کوئی اختلاف نہیں، ظہور دھریجہ
اسلام ٹائمز۔ صوبہ سرائیکستان کے بغیر کوئی آپشن قبول نہیں کریں گے۔ سرائیکی رہنما اگر اپنے نظریئے پر قائم نہیں رہ سکتے تو سرائیکی تحریک کا نام لینا چھوڑ دیں۔ ان خیالات کا اظہار سرائیکستان قومی کونسل کے صدر ظہور دھریجہ نے کراچی پہنچنے پر سرائیکی قومی اتحاد کے سینئر نائب صدر حاجی ربنواز، معروف سرائیکی دانشور سعید خاور، کرنل ( ر) اقبال ملک اور محمد علی خان گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عجب بات ہے کہ ایک پارٹی کی سربراہ کہتی ہے کہ ترقیاتی منصوبے دیئے جائیں تو ہم سرائیکی صوبے کا نام نہیں لیں گے اور دوسری سرائیکی پارٹی کا اہم عہدیدار علامہ اقبال اپنے سابقہ موقف سے ہٹ کر کہتا ہے کہ ہم ثقافتی و لسانی بنیادوں پر صوبہ سرائیکستان کی مخالفت اور جنوبی پنجاب کی حمایت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سرائیکی جماعتوں کے درمیان صوبے کے نام اور اس کی حدود پر کوئی اختلاف نہیں۔ جو لوگ اختلاف کی باتیں کرتے ہیں وہ سرائیکی صوبہ مخالف قوتوں کے ایجنٹ اور آلہ کار ہو سکتے ہیں، سرائیکی قوم کے ترجمان نہیں۔ ظہور دھریجہ نے کہاکہ ہم ہر صورت میں اپنی شناخت کے مطابق صوبہ لیں گے۔ دریں اثناء ظہور دھریجہ نے آغا خان ہسپتال میں زیر علاج سرائیکی قومی اتحادکے مرکزی رہنما غلام مصطفی خان کی عیادت کی اور ان کی عظیم سرائیکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 375760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش