0
Tuesday 22 Apr 2014 21:22

قومی سلامتی کے اداروں پر الزام تراشی کا عمل جائز قرار نہیں دیا جاسکتا، الطاف حسین

قومی سلامتی کے اداروں پر الزام تراشی کا عمل جائز قرار نہیں دیا جاسکتا، الطاف حسین
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ سینئر صحافی حامد میر پر حملہ انتہائی قابل مذمت عمل ہے تاہم اس کا الزام قومی سلامتی کے اداروں پر عائد کرنے کو کسی بھی طرح درست اور جائز قرار نہیں دیا جاسکتا۔ اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ کوئی بھی فرد حامد میر پر حملے کے واقعے کی حمایت نہیں کرسکتا لیکن اب جبکہ اس کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن تشکیل دیا جاچکا ہے تو ضرورت اس امر کی ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک کسی بھی فرد یا ادارے کو اس واقعے کا ذمہ دار قرار نہ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت چاروں جانب سے دشمنوں میں گھرا ہوا ہے، اسے مختلف قسم کے اندرونی اور بیرونی خطرات اور سنگین چیلنجز کا سامنا ہے لہٰذا ایسے وقت میں قومی سلامتی کے اداروں پر الزام تراشی کا عمل کسی بھی طرح درست اور جائز قرار نہیں دیا جاسکتا۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ مسلح افواج اور عسکری ادارے پاکستان کی قومی سلامتی کی ضمانت اور ریاست کی فرسٹ لائن آف ڈیفنس ہیں لہٰذا حب الوطنی کا تقاضہ ہے کہ ان کا احترام کیا جائے اور کسی بھی جانب سے کوئی بھی ایسا عمل نہ کیا جائے جس سے قومی سلامتی کے اداروں کا وقار اور قومی سلامتی کو ٹھیس پہنچے۔
خبر کا کوڈ : 375550
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش