0
Friday 25 Apr 2014 19:49

ایم ڈبلیو ایم قم کے مسئولین کی شہید نذر عباس کے لواحقین سے تعزیت

ایم ڈبلیو ایم قم کے مسئولین کی شہید نذر عباس کے لواحقین سے تعزیت
اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم قم کے مسئولین نے قم میں شہید نذر عباس کے ماموں مولانا فرحت علی حیدری سے ملاقات کی اور انکو تسلیت و تعزیت پیش کی۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل قم حجت الاسلام سید میثم عباس ہمدانی اور معاون امور فرھنگی حجت الاسلام سید مختار احمد کلیم دیگر طلاب کے ہمراہ مولانا فرحت علی حیدری کے گھر گئے اور حال ہی میں ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید ہونے والے  نذر عباس کی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل قم نے کہا کہ ہم شہید کے لواحقین کیلئے صبر کی دعا کرتے ہیں اور امید ہے کہ شہید ہماری شفاعت کا باعث بنیں گے۔ آپ نے مزید کہا کہ آج حکومت کے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا نتیجہ ملت تشیع اور پاکستان کے مظلوم عوام دیکھ رہے ہیں، درحقیقت حکومت مذاکرات کی آڑ میں طالبان اور دہشتگرد قوتوں کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع دے رہی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے تشیع کی مظلومیت اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ اس علاقے کے تشیع نہ جیل میں امان پاتے ہیں اور نہ ہی اپنے گھروں میں۔ ملک دشمن قوتیں ملک کو داخلی جنگ کی طرف لے جانا چاہتی ہیں اور اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لئے اور ملک میں موجود امن عامہ کے ذمہ دار اب بھی خاموش رہے تو خدانخواستہ ملک کو ایسا نقصان پہنچے گا جس کی تلافی ناممکن ہو گی۔ اس موقع پر حجت االاسلام و المسلمین مختار احمد کلیم معاون امور فرھنگی ام ڈبلیو ام قم نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ فی الفور ڈیرہ اسماعیل خان سے اغوا ہونے والے جوان محرم علی کی آزادی کے لئے مناسب اقدام کرے۔
خبر کا کوڈ : 376308
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش