0
Monday 28 Apr 2014 00:25

شامی باغی تنظیم جبھۃ النصرہ کویتی سرمایہ داروں کی پسندیدہ بن گئی

شامی باغی تنظیم جبھۃ النصرہ کویتی سرمایہ داروں کی پسندیدہ بن گئی
اسلام ٹائمز۔ شامی حکومت میں جنگ کرنے والی باغیوں کی تنظیم جبھۃ النصرہ کویتی سرمایہ داروں کی پسندیدہ بن گئی، سینئر امریکی حکام نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو کویت سے خطیر عطیات مل رہے ہیں۔ ایک امریکی اخبار کے مطابق انہوں نے کہا کہ امریکی کوششوں کے باوجود یہ سلسلہ جاری ہے، کویت کے سرمایہ داروں کی بڑی تعداد القاعدہ کی ذیلی تنظیم جبھۃ النصرہ کی پرجوش حامی ہے، یہ تمام لوگ اپنی اس پسندیدہ تنظیم کو خطیر رقوم کے عطیات دیتے ہیں۔ امریکی حکام نے بارہا اس جانب کویتی حکومت کی توجہ مبذول کرائی ہے، کویتی حکومت نےہمیشہ اس کے جواب میں یقین دہانیاں کرائیں لیکن کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکا اس بات پر بہت پریشانی کا شکار ہے کہ دہشت گردوں کی مالی امداد میں ملوث ایک سرمایہ دار نائف العجمی کو کویت کی کابینہ میں شامل کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 376932
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش