0
Monday 28 Apr 2014 04:41

ڈی آئی خان، اغواء کی کوشش ناکام، مغوی برآمد، اغواکار گرفتار

ڈی آئی خان، اغواء کی کوشش ناکام، مغوی برآمد، اغواکار گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے اغواء کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چار اغوا کار گرفتار کر لیئے۔ تھانہ یارک کی حدود میں سید نواز ولد ربنواز وزیر سکنہ ابو سمرا گھر سے پڑوسی کی گاڑی نمبر 8/SGJ میں سودا سلف لینے کیلئے پشہ پل کی طرف آرہا تھا کہ راستے میں چار مسلح ملزمان نے اسکو اغواء کر لیا۔ واقعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او یارک منہاج سکندر یار بلوچ نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرکے اغواء کاروں خالد گل سکنہ ہنگو، ریاض، رفعت اللہ، معین اللہ سکنائے بنوں کو گرفتار کر کے مغوی سید نواز کو بازیاب کرکے گاڑی برآمد کر لی۔ پولیس نے ملزمان سے دو پستول برآمد کر لئے۔ ذرائع کے مطابق خالد گل لکی پولیس کو قتل کیس میں بھی مطلوب تھا۔ جبکہ ملزمان اجرتی قاتل بتائے جاتے ہیں۔


خبر کا کوڈ : 376943
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش