0
Tuesday 29 Apr 2014 10:48

آئی ایس آئی کی حمایت میں کالعدم تنظیموں کے مظاہروں نے منفی تاثر کو جنم دیا ہے، مولانا فضل الرحمان

آئی ایس آئی کی حمایت میں کالعدم تنظیموں کے مظاہروں نے منفی تاثر کو جنم دیا ہے، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حامد میر پر حملے سے ملک میں عدم تحفظ کا ماحول پیدا ہوا ہے، جیو نیوز کی بندش کا حامی نہیں ہوں، آئی ایس آئی کی حمایت میں کالعدم تنظیموں کے مظاہروں نے منفی تاثر کو جنم دیا ہے۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حامد میر پر حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث فوج، میڈیا، سیاسی جماعتوں اور عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے، موجودہ اضطراب سے نکلنے کے لیے احتیاط کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزارت دفاع کی جانب سے دائر درخواست پر پیمرا کے فیصلے کا انتظار ہے، ہم جیونیوز کی بندش کے حامی نہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی کی حمایت میں کالعدم تنظیموں کے مظاہروں نے اس کے وقار کے بارے میں منفی تاثر پیدا کیا،جسے دور کرنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 377384
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش