0
Wednesday 30 Apr 2014 09:34

بھارت میں انتخابات کے ساتویں مرحلے کے لیے آج پولنگ ہو رہی ہے

بھارت میں انتخابات کے ساتویں مرحلے کے لیے آج پولنگ ہو رہی ہے
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں پارلیمانی انتخابات کے ساتویں مرحلے کی پولنگ جاری ہے۔ بھارتی پارلیمانی انتخابات کے ساتویں مرحلے میں 7 ریاستوں کی 89 نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے،انتخابات کے ساتویں مرحلے کی تکمیل کے بعد لوک سبھا کی 543 میں سے 438 نشستوں پر پولنگ کا عمل مکمل ہوجائے گااور تمام مراحل کے نتائج کا اعلان 16 مئی کو کیا جائے گا۔ سری نگر میں سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق سمیت سینکڑوں افراد کو نظربند کر دیا گیا ہے۔ 

آج 7ریاستوں آندھرا پردیش، بہار، گجرات، جموں کشمیر، پنجاب، اترپردیش، مغربی بنگال میں ووٹ ڈالے جائیں گے جہاں بی جے پی کے وزارت اعظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی، کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، بی جے پی کے راجناتہ سنگھ اور مرلی منوہر جوشی، مرکزی وزیر اور نیشنل کانگریس کے رہنما فاروق عبداللہ اور وزیراعلیٰ پنجاب امرندر سنگھ کے مستقبل کا فیصلہ ہو گا۔ سرینگر کے پارلیمانی حلقے میں11 لاکھ سے زائد ووٹروں نے ناموں کا اندراج کیا ہے۔
 
گجرات کی تمام 26 نشستوں کے لیے ایک ساتھ پولنگ ہو رہی ہے۔ بڑودا کے حلقے سے وزارت عظمیٰ کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار نریندر مودی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ جبکہ گاندھی نگر کے حلقے سے بی جے پی کے سابق صدر ایل کے ایڈوانی میدان میں ہیں۔ الیکشن کیلئے سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ 

سری نگر میں تمام اہم حریت رہنماؤں سمیت سینکڑوں افراد کو مختلف تھانوں یا گھروں میں نظربند کر دیا گیا ہے۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے 6 سو سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ حریت رہنماؤں سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق، یاسین ملک اور شبیر شاہ سمیت کئی اہم رہنماؤں کو گھروں یا تھانوں میں نظربند کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 377774
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش