0
Wednesday 30 Apr 2014 22:06

ڈیرہ میں سکیورٹی کے انتظامات تسلی بخش ہیں، صادق حسین بلوچ

ڈیرہ میں سکیورٹی کے انتظامات تسلی بخش ہیں، صادق حسین بلوچ
اسلام ٹائمز۔ قائمقام ڈی پی او صادق حسین بلوچ نے کہا ہے کہا ہے کہ شہر کے امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان، ڈی پی او آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفت گو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ شر پسند ملک و قوم کے دشمن ہیں اور آپ کسی بھی شرپسند کو ایسا موقع فراہم نہ کریں کہ وہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہو سکیں۔ عوام کے جان و مال کی حفاظت اور ڈیرہ میں امن قائم رکھنا ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے کہا میں اور میری ٹیم کبھی بھی اپنے فرائض منصبی میں کوتاہی نہیں برتیں گے۔ اور نہ ہی امن امان میں خلل ڈالنے والوں کو معاف کیا جائے گا۔ آپ میں سے ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ قیام امن کے لیے پولیس کا بھرپور ساتھ دیں اگر آپ لوگوں کا تعاون ہمارے ساتھ رہا تو انشاء اللہ ضرور ڈیرہ میں امن و امان قائم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے ہر وقت خاص و عام کے لیے کھلے ہیں۔ ڈیرہ میں سیکیورٹی کے تمام انتظامات تسلی بخش ہیں۔ حساس مقامات اور چوراہوں پرخفیہ کیمروں اور سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکاروں کے ذریعے سے 24 گھنٹے نگرانی کی جارہی ہے اور اس نگرانی کا مزید موثر بنایا جا رہا ہے۔ آخر میں میڈیا کے ارکان نے پولیس کی حالیہ کارکردگی، رمک چیک پوسٹ پر ناجائز اسلحہ و گاڑی اور ملزمان کی گرفتاری، تھانہ یارک میں اغواء شدگان کی بازیابی اور کلاچی کے کامیاب اپریشن کو سراہا اور اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ ڈیرہ میں قیام امن کے لیے وہ پولیس کے شانہ بشانہ ہیں اور کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 378060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش