0
Thursday 1 May 2014 16:53

کراچی، میمن گوٹھ سے ملنے والی لاشوں کی شناخت ہوگئی، ایم کیو ایم کے کارکنان تھے

کراچی، میمن گوٹھ سے ملنے والی لاشوں کی شناخت ہوگئی، ایم کیو ایم کے کارکنان تھے
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے میمن گوٹھ سے ملنے والی 4 لاشوں کی شناخت ہو گئی ہے، چاروں افراد متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان تھے، جنہیں اغواء کے بعد تشدد کرکے قتل کیا گیا، کارکنان کی شناخت کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میمن گوٹھ سے ملنے والی چار افراد کی تشدد زدہ لاشیں ایم کیو ایم کے کارکنان کی تھیں، جنہیں اغواء کے بعد قتل کیا گیا۔ قتل کئے گئے افراد میں ایک کارکن متحدہ گلشن اقبال اور 3 کا تعلق گلش معمار سیکٹر سے تھا۔ ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق اغواء کے بعد قتل کئے گئے کارکنان میں علی حیدر، سلمان قریشی، محمد سعید اور فیضان شیخ شامل ہیں۔ کارکنوں کے اغواء، تشدد اور قتل کے واقعات پر متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی آج شام 5 بجے ہنگامی پریس کانفرنس کرے گی۔ ایم کیو ایم کے کارکنان کی ملنے والی لاشوں کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں کشیدگی پھیلنے کے ساتھ ساتھ کاروبار اور دکانیں بند ہونا شروع ہو گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 378278
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش