0
Friday 2 May 2014 18:41

میرانشاہ، گاڑی پر فائرنگ میں حکومتی حمایتی چیف آف وزیرستان 2 ساتھیوں سمیت جاں بحق

میرانشاہ، گاڑی پر فائرنگ میں حکومتی حمایتی چیف آف وزیرستان 2 ساتھیوں سمیت جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے علاقے چشمہ پل کے علاقے میں گاڑی پر فائرنگ سے حکومت کے حمایتی اور چیف آف وزیرستان ملک قادر محافظ اور ایک ساتھی سمیت جاں بحق ہو گئے۔ مقامی انتظامیہ کے عہدیدار نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا ملک قادر اپنے گائوں کی جانب جا رہے تھے جب ایک کار میں سوار 4 افراد نے ان کو اندھادھند گولیاں مار دیں۔ عہدیدار کے مطابق ملک قادر کے محافظ نے بھی جوابی فائرنگ کی جس سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔ مقامی انٹیلی جنس کے عہدیدار نے بھی حملے کی تصدیق کی ہے۔ کسی گروپ نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
خبر کا کوڈ : 378569
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش