0
Friday 2 May 2014 04:23

مہمند ایجنسی میں دو گرلز سکولزاور بنیادی صحت مرکز بارودی مواد سے تباہ

مہمند ایجنسی میں دو گرلز سکولزاور بنیادی صحت مرکز بارودی مواد سے تباہ
اسلام ٹائمز۔ شدت پسندوں نے لڑکیوں کے سکولوں اور بنیادی صحت کے مراکز کو ایک بار پھر نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔ مہمند ایجنسی میں رات کے اندھیرے میں شدت پسندوں نے دو گرلز سکولوں اور ایک بنیادی صحت مرکز میں بارودی مواد نصب کرکے اڑا دیا۔ اس طر ح چارسدہ میں بھی لڑکیوں کے سکول کو بم کے ذریعے اڑایا گیا ہے۔ مہمند ایجنسی کی تحصیل یکہ غنڈ دروازگئی میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے سے سکول کی پوری عمارت زمین بوس ہوگئی۔ اسی علاقے میں ایک اور سکول کو بھی دہشت گردوں نے بموں سے تباہ کردیا۔ شدت پسند اب تک مہمند ایجنسی میں 124سکول تباہ کر چکے ہیں۔ علاقہ عقرب ڈاگ میں بنیادی صحت مرکز کو بھی بارودی مواد سے تباہ کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب تحصیل شبقدر کے علاقہ ماشو خوڑ میں بھی سکول میں بم دھماکہ کیا گیا ہے۔ تاہم ان حملوں مین کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
خبر کا کوڈ : 378412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش