0
Tuesday 6 May 2014 09:57

بھارتی حکمران تحریک مزاحمت کو کسی بھی قیمت پر دبا نہیں سکتے، یاسمین راجہ

بھارتی حکمران تحریک مزاحمت کو کسی بھی قیمت پر دبا نہیں سکتے، یاسمین راجہ
اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی شعبہ خواتین کی سربراہ اور مسلم خواتین مرکز جموں کشمیر کی چیئرپرسن یاسمین راجہ نے کشمیر کے اطراف خصوصا شوپیان، پلوامہ، پانپور، سرینگر، بانڈی پورہ، حاجن سونا واری، سوپور اور بارہمولہ میں پولیس اور بھارتی فورسز کے ہاتھوں نام نہاد پارلیمانی انتخابات کی آڑ میں حریت پسند رہنماؤں اور نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ اور انہیں مختلف تھانوں اور جیلوں میں نظر بند کرنے کی جارہانہ کاروائیوں کو کشمیریوں کے تئیں بھارتی حکمرانوں اور ان کی ایجنسیوں کی بدترین سیاسی انتقام گیری سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور اس کے کشمیری گماشتوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ ایسی انتقام گیری کاروائیوں اور جبرو استبدادی ہتھکنڈؤں سے وہ حصول حق خوداردیت کے لئے رواں دواں تحریک مزاحمت کو کبھی اور کسی بھی قیمت پر دبا نہیں سکتے بلکہ ایسے مکروہ عزائم اور جابرانہ کاروائیاں ماضی میں بھی بھارت اور اس کی لاکھوں فورسز دہراتی رہی ہے لیکن گرفتاریوں، شہادتوں، قتل و غارت گری اور جبرواستبدادی کاروائیوں کے باوجود جدوجہد آزادی ہر محاز اور ہر سطح پر جاری ہے اور حصول مقصد تک برابر جاری رہے گی۔ 

انہوں نے شمالی کشمیر کے باغیرت لوگوں سے اپیل کی کہ وہ 7 مئی کو منعقد ہونے والے نام نہاد پارلیمانی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کر کے دنیا کو واضع پیغام دیں کہ جموں و کشمیر کے لوگ بھارتی سایہ میں منعقد ہونے والے ہر الیکشن ڈرامے سے مکمل لاتعلق رہتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خوداردیت کا مطالبہ کرتے ہیں۔ 

یاسمین راجہ نے پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل راحیل کے کشمیر کے حوالے سے تازہ بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ جنرل راحیل نے جموں کشمیر سے متعلق جو بیان دیا ہے وہ جہاں تاریخی پس منظر میں حقیقت پسندی کا مظہر ہے وہیں تنازعہ کشمیر کے حوالے سے مملکت پاکستان کی آئینی پالسیوں کا آئینہ دار بھی ہے اور بھارت اور اس کے حواریوں کے لئے کرارہ جواب بھی۔ 

اُنہوں نے جنرل راحیل کے بیان کو مستقبل کے حوالے سے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی نصرت و مدد کے بعد مملکت خداد داد پاکستان جموں کشمیر کے مسلمانوں کی اُمیدؤں اور آرزؤں کا مرکز ہے اور ہم اللہ سے دعاء کرتے ہیں کہ جموں و کشمیر بھارت کی غلامی سے آزاد ہو جائے اور آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے درمیان جو خونی لکیر کھینچی گئی ہے وہ ختم ہو جائے اور دونوں کشمیر ایک وحدت ہو کر مملکت خداداد پاکستان کا حصہ بن جائیں۔
خبر کا کوڈ : 379600
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش