0
Thursday 23 Sep 2010 10:05

غزہ امدادی قافلے پر حملہ،اقوام متحدہ نے اسرائیل کو مجرم قرار دیدیا

غزہ امدادی قافلے پر حملہ،اقوام متحدہ نے اسرائیل کو مجرم قرار دیدیا
 نیویارک:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق غزہ کیلئے امداد لیکر جانے والے قافلے پر اسرائیل کے حملے کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے حملے کو عالمی قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک ظالمانہ اقدام تھا۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے تین رکنی فیکٹ فائنڈنگ مشن نے اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی علاقے کی ناکہ بندی اور امدادی قافلے کیخلاف فوجی کارروائی کو عالمی قانون کی خلاف ورزی اور ظالمانہ اقدام قرار دیا۔حماس نے اس رپورٹ کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔دوسری جانب اسرائیل نے رپورٹ کو متعصبانہ قرار دیا ہے۔ 
 جنگ نیوز کے مطابق غزہ امدادی قافلے پر اسرائیلی حملے کی تحقیقات کرنے والی اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل نے کہا ہے کہ اسرائیلی کمانڈوز قتلِ عمد میں ملوث ہیں اور ان کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔ اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل نے اپنی تحقیقی رپورٹ میں 31 مئی کو غزہ امدادی قافلے پر اسرئیلی فوج کے حملے کو قتلِ عمد قرار دیا۔کونسل کا کہنا ہے کہ واقعے میں انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کی گئی اور اسرائیلی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے واضح شواہد موجود ہیں۔کونسل کے مطابق اسرائیلی فوج اور دیگر اہلکاروں کا قافلے کے ارکان پر تشدد حالات کے لحاظ سے غیر موزوں تھا اور اس میں جس سطح کے تشدد کا مظاہرہ کیا گیا وہ غیر معمولی اور قطعی غیر ضروری تھا۔
خبر کا کوڈ : 37971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش