0
Friday 24 Sep 2010 12:13

سفارتخانے نے ویزا نہیں دیا،مولانا فضل الرحمن کی امریکا روانگی منسوخ

سفارتخانے نے ویزا نہیں دیا،مولانا فضل الرحمن کی امریکا روانگی منسوخ
اسلام آباد:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امریکی سفارتخانے کی جانب سے ویزے نہ ملنے کے باعث جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی امریکہ روانگی منسوخ ہو گئی ہے۔انہوں نے گزشتہ روز امریکا روانہ ہونا تھا لیکن جمعرات کی شب تک انہیں پاسپورٹ فراہم نہیں کیا گیا۔مولانا فضل الرحمن پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے امریکا جا رہے تھے،جہاں انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم اور بھارتی سیکورٹی فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالیوں کیخلاف کشمیری عوام کا مقدمہ بھی پیش کرنا تھا۔انہوں نے جنرل اسمبلی میں جو خطاب کرنا تھا وہ بھی تیار کر لیا گیا تھا۔





خبر کا کوڈ : 38079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش