0
Sunday 11 May 2014 12:42

دہشت گردی پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے، شہباز شریف

دہشت گردی پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں الحمرا ہال میں استحکام پاکستان میں صحافت کا کردار کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آزادی صحافت کے لئے صحافیوں کی قربانیاں لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ان سے آزادی کا یہ حق نہیں چھین سکتا، حامد میر پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، لیکن ایک ادارے کے سربراہ کی تصویر لگا کر 8 گھنٹے تک میڈیا ٹرائل کیا گیا جس سے ہمارے ملک کے دشمنوں کو بھی تنقید کا موقع ملا، جب تحقیقاتی کمیشن بن گیا تھا تو اس کی رپورٹ کا انتظار کیا جاتا تو بہت بہتر ہوتا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں آپ کے کالمز اور ٹاک شوز سے بہت کچھ سکیھتا ہوں، انہوں نے کہا کہ پاکستان آج تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے اور ماضی کی حکومتوں کی غفلت سے ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے، میاں نواز شریف اور ان کی حکومت نے بجلی بحران کے لئے ان تھک کام کیا ہے، ہم بہت جلد بجلی بحران پر قابو پا لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں ریاست کے چوتھے ستون سے التماس کروں گا کہ حکومت پر تنقید کریں لیکن اس میں ملکی وقار کا خاص خیال رکھیں، آپ کے قلم سے وطن کی حرمت پر زد نہیں پڑنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ہمارا لئے بڑا مسئلہ تھا لیکن ہم نے بہترین حکمت عملی کے ذریعے اس پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے اور بہت جلد ملک میں امن وامان کی صورت حال مثالی ہو جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 381432
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش