0
Saturday 10 May 2014 18:58

عمران خان ملک دشمنوں کے لئے کردار ادا کر رہے ہیں، رانا ثنااللہ

عمران خان ملک دشمنوں کے لئے کردار ادا کر رہے ہیں، رانا ثنااللہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان عدلیہ اور انتظامیہ سمیت کسی کو تسلیم نہیں کرتے، وہ خود بھی پاگل ہو گئے ہیں اور لوگوں کو بھی پاگل پن میں مبتلا کرنا چاہتے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان عدلیہ، انتظامیہ، الیکشن کمیشن اور الیکشن ٹریبونلز سمیت کسی کو تسلیم نہیں کرتے۔ عوام نے مسلم لیگ (ن) کو واضح مینڈیٹ دیا ہے۔ تحریک انصاف کو دھاندلی صرف پنجاب میں نظر آتی ہے، اسے خیبر پختونخوا میں کوئی مسئلہ نہیں حالانکہ تاریخی دھاندلی کے دعوے داروں نے پنجاب میں صرف 15 پٹیشنز دائر کی ہیں جبکہ سندھ اور بلوچستان میں تو تحریک انصاف نہ ہونے کے برابر ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں، ملک ایک مرتبہ پھر ترقی کی جانب گامزن ہوا ہے تو سیاسی عدم استحکام کی سازشیں کرنے والے سرگرم ہو گئے۔ عمران خان بھی اپنی کم فہمی کی وجہ سے ان سازشی عناصر کا شکار ہوتے نظر آ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جمہوری معاشرے میں پر امن احتجاج ہر ایک کا حق ہے اس لئے پنجاب حکومت نے تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کو احتجاج کی اجازت دے رکھی ہے لیکن سیکیورٹی صورت حال کی وجہ سے انھیں چند یقین دہانیاں کرانی ہوں گی۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں عوام کی نقل و حرکت پر کوئی پابندیاں نہیں، تحریک انصاف اپنے احتجاج کو ناکام دیکھ رہی ہےاس لئے حکومت پر الزام تراشی کی جا رہی ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ ملک دشمن قوتوں نے عمران خان کو پاکستان کی ترقی کے خلاف لیڈنگ رول دیا ہے اور گیارہ مئی کو ہونے والا احتجاج عوامی مینڈیٹ کو نشانہ بنانے کا منصوبہ ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں 40 سے 45 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے ہو چکے ہیں اور ملکی معیشت کے اعشاریہ مثبت ہوئے ہیں تو ملک دشمن بے چین ہو گئے ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نیگٹو خان کا رول اپنائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پاکستان عوامی تحریک کی ریلیوں پر خود کش حملوں کو خطرہ ہے، خفیہ اداروں نے اطلاعات دی ہیں کہ ان ریلیوں کو دہشت گرد نشانہ بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے ان کی بسیں روکنے کا الزام بے بنیاد ہے کہیں بھی بسیں نہیں روکی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 381233
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش