0
Sunday 11 May 2014 21:51

بھارت ریاست مہاراشٹر میں ماؤ نوازوں کا دھماکہ، 7 پولیس اہلکار ہلاک

بھارت ریاست مہاراشٹر میں ماؤ نوازوں کا دھماکہ، 7 پولیس اہلکار ہلاک
اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست مہاراشٹر کے گڑھ چرولی ضلع میں مشتبہ ماؤ نواز باغیوں کی جانب سے بچھائی گئی ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں کم سے کم 7 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 2 دیگر شدید زخمی ہیں، یہ واقعہ آج صبح پیش آیا، زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ناگپور کے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، واضح رہے کہ بھارت کی کئی ریاستوں میں ماؤ نواز باغی جنہیں نکسلی بھی کہتے ہیں وہ حکومت کے ساتھ برسر پیکار ہیں، ماؤ نواز باغیوں کے خلاف مہم کے لئے پولیس کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آر کے وج نے بتایا کہ ہمارے پاس گڑھ چرولی سے جو اطلاعات آئی ہیں ان کے مطابق چمورسی علاقے میں پولیس کی ایک ٹیم نکسلیوں کے خلاف مہم کے بعد واپس لوٹ رہی تھی کہ اچانک ایک بارودی سرنگ دھماکہ ہوا، وسطی ریاست چھتیس گڑھ کی سرحد سے ملحق مہاراشٹر کے گڑھ چرولی ضلعے کو ماؤ نواز باغیوں کے زیر اثر علاقہ تصور کیا جاتا ہے، یہ علاقہ چھتیس گڑھ کے كانكیر اور راج ناندگاؤں اضلاع سے متصل ہے، جنرل آر کے وج نے بتایا کہ اس واقعہ میں 7 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہیں، اس واقعہ کے بعد علاقے میں تلاشی مہم تیز کر دی گئی، بھارت میں انتخابات کے دوران پڑوسی ریاست چھتیس گڑھ میں مشتبہ ماؤ نواز باغیوں کے دو حملوں میں مجموعی طور پر 12 افراد مارے گئے جن میں زیادہ تر پولیس اہلکار ہی شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 381490
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش