0
Tuesday 13 May 2014 18:19

ٹارگٹ کلرز کا سراغ لگا رہے ہیں، صادق حسین بلوچ

ٹارگٹ کلرز کا سراغ لگا رہے ہیں، صادق حسین بلوچ
اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان صادق حسین بلوچ نے کہا ہے کہ ٹارگٹ کلرز کاسراغ لگارہے ہیں اور جلد ہی دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آواز فورم اور دامان سوسائٹی نیٹ ورک کے زیراہتمام پولیس ریسٹ ہاؤس ڈیرہ اسماعیل خان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جسمیں ضلع بھر کے چودہ پولیس تھانوں کے ایس ایچ اوز اور مصالحتی کمیٹیوں کے رابطہ کاروں سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ امن وامان کی صورتحال بہتر ہے، اب اندھیر نگری ختم ہوچکی ہے۔ ڈی پی او نے کہا کہ دہشتگردوں کا ایک گروپ فعال ہے اسکا تعاقب کر رہے ہیں، اور حساس ادارے بھی ہمارے شانہ بشاہ ہیں۔ شہر میں دس اہم مقامات پر ناکہ بندیاں کر دی گئی ہیں، اور میری کوشش ہے کہ ایسے بیس مقامات پر ناکے لگائے جائیں۔ عوام گمنام خط، گمنام فون نمبر سے کال کرکے یابراہ راست خفیہ طور پر معلومات دیکر دہشت گردوں کے خلاف پولیس سے تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ مصالحتی کمیٹیاں عوامی تنازعات حل کرکے نہ صرف پولیس اور عدالتوں کا بوجھ کم کر رہی ہیں بلکہ انکی یہ خدمت بہت بڑی عبادت ہے۔ انہوں نے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ وہ مصالحتی کمیٹیوں کیساتھ مکمل تعاون کریں انہیں سرکاری مدد کی ضرورت ہو تو فراہم کی جائے اور فریقین کی حاضری یقینی بنائی جائے۔ اس موقع پر ایس پی او کے پروگرام اسپیشلسٹ عاصم انوار نے دسمبر سے اپریل تک مصالحتی کمیٹیوں کی کارکردگی رپورٹ پیش کی، جسکے مطابق کل کیسز کی تعداد 1144 اور حل ہونیوالے تنازعات کی تعداد 1052 ہے۔ تھانہ کینٹ کی کمیٹی کو 332 درخواستیں ملیں اور 321 کے فیصلے کئے گئے۔ کلاچی تھانے کی کمیٹی کو 45 درخواستیں ملیں اور تمام کے فیصلے کر دیئے گئے۔ صدر تھانہ کمیٹی کو 31 مقدمات ملے اور تمام کے فیصلے کردیئے۔ پنیالہ کمیٹی کو27 درخواستیں ملیں اور 17 کے فیصلے ہو چکے۔ یارک اور پہاڑ پور تھانوں کی کمیٹیوں کو اٹھارہ اٹھارہ درخواستیں ملیں اور تمام کے فیصلے کردیئے گئے۔ پروآ 13، درابن 12، چودھوان 12، بند کورائی و کڑی خیسور 10 ,10 درخواستیں ملیں اور تمام کے فیصلے کئے گئے۔ گومل یونیورسٹی کمیٹی نے گیارہ میں چھ کے فیصلے کئے۔ ڈیرہ ٹاؤن کمیٹی نے چار میں ایک کا فیصلہ کیا، جبکہ سٹی تھانہ کمیٹی کو چار کیسز ملے جن میں سے دو حل کئے گئے۔ مارچ اپریل میں کل 543 کیسز آئے اور 514 کے فیصلے کر دیئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 382077
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش