0
Wednesday 14 May 2014 09:26
اس اقدام میں ہمارا کوئی کردار نہیں ہے

ایرانی وزیر خارجہ کو ریاض کے دورے کی دعوت پر خوش ہیں، جان کیری

ایرانی وزیر خارجہ کو ریاض کے دورے کی دعوت پر خوش ہیں، جان کیری
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے منگل کے روز سعودی وزیر خارجہ سعودالفیصل کی جانب سے ایران کیساتھ مذاکرات پر آمادگی اور ایرانی وزیر خارجہ کو ریاض کے دورے کی دعوت پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ واشنگٹن اس اقدام سے خوش ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق جان کیری نے سعودی عرب کی طرف سے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کو دورے کی دعوت پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے واشنگٹن میں اپنے ایٹالین ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جان کیری کا کہنا تھا کہ ریاض کا یہ اقدام واشنگٹن کیلئے خوشی کا باعث ہے، امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم اس اقدام کا استقبال کرتے ہیں۔ جان کیری نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ سعودی عرب خطے میں موجود اختلافات کو کم کرنے کا باعث بنے گا، ساتھ ہی جان کیری نے یہ بھی کہہ دیا کہ سعودی عرب کی طرف سے ایرانی وزیر خارجہ کو دورے کی دعوت میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں ہے۔
قبل ازیں امریکی وزارت دفاع کے ترجمان جان کربی نے بھی اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ امریکہ اس اقدام کا استقبال کرتا ہے اور خطے میں موجود اختلافات کے حل کیلئے سفارتی رابطوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ یاد رہے کہ منگل کے روز سعودی وزیر خارجہ سعودالفیصل نے ریاض میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریاض نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے لئے دعوت نامہ ارسال کر دیا ہے اور ہم ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران جب بھی مناسب سمجھے ہم ان کے وزیر خارجہ کے استقبال کے لئے تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 382310
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش