0
Wednesday 14 May 2014 22:14

طالبان قیادت سے مذاکراتی عمل فوری شروع کیا جائے، وزیراعظم کا وزیر داخلہ کو ٹاسک

طالبان قیادت سے مذاکراتی عمل فوری شروع کیا جائے، وزیراعظم کا وزیر داخلہ کو ٹاسک
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو اہم ٹاسک دے دیا ہے کہ طالبان قیادت سے حتمی مذاکرات کو شروع کرنے کے لئے طالبان رابطہ کمیٹی کے توسط سے مذاکراتی عمل فوری شروع کر دیا جائے اور اس حوالے سے دوٹوک پالیسی کے تحت مذاکرات کئے جائیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ اگر طالبان قیادت فریقین کی براہ راست ملاقات کے لئے جگہ اور وقت کا تعین کر دیں تو فوری ملاقات کی جائے اور ان سے حتمی مطالبات کی فہرست طلب کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر طالبان قیادت مذاکرات میں مثبت انداز میں بات چیت کو آگے بڑھائیں گے اور اپنے وعدوں پر عمل کریں گے تو مذاکرات جاری رہیں گے اگر وعدوں پر عمل نہیں ہوتا تو پھر حکومت مذاکراتی عمل کے حوالے سے حتمی لائحہ عمل طے کرلے گی۔ 

اس ٹاسک کے بعد اہم حکومتی شخصیت نے پس پردہ طور پر طالبان رابطہ کار کمیٹی سے رابطہ کیا ہے اور ان کو کہا ہے کہ طالبان شوریٰ کو کہیں کہ اگر وہ مذاکرات چاہتے ہیں تو پھر براہ راست ملاقات کریں اور حتمی طور پر ملاقات کے لئے رواں ہفتے میں وقت دیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے اب مذاکراتی عمل کو منطقی انجام دینے کا عندیہ دیا ہے، رواں ماہ کے آخر تک مذاکراتی پالیسی کو جاری رکھا جا سکتا ہے، اگر مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوتی تو پھر آپریشن کے آپشن پر غور کیا جائے گا اور مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا، حکومتی حلقوں میں مذاکرات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 382517
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش