0
Wednesday 14 May 2014 20:51
حکومت امن کیلئے سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے

طالبان سے مذاکرات ہوں یا کراچی میں قیام امن سیاسی رائے اہم سمجھتے ہیں، وزیراعظم نواز شریف

قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو فری ہینڈ دینا ضروری ہے
طالبان سے مذاکرات ہوں یا کراچی میں قیام امن سیاسی رائے اہم سمجھتے ہیں، وزیراعظم نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت کراچی میں امن و امان سے متعلق اجلاس ختم ہوگیا، جس میں وزیراعظم نے واضح کیا کہ تحفظ پاکستان آرڈیننس کا یہ مطلب نہیں کہ کوئی کسی کو جعلی مقابلے میں مارے، حکومت امن کیلئے سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے، کراچی کی صورتحال کی بہتری کیلئے ہر ایک سے ہاتھ ملانے کو تیار ہیں، اگر ہر آدمی یہ چاہتا ہے کہ امن و امان ہو تو ساتھ دے۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت گورنر ہاؤس سندھ میں کراچی میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس ہوا جس میں سابق صدر آصف علی زرداری، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، ڈی جی رینجرز، آئی جی پولیس اقبال محمود کے علاوہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام، کور کمانڈر کراچی، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان اور ڈی جی آئی بی سمیت سیاسی جماعتوں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں ڈی جی رینجرز، ڈی جی آئی بی، چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ وزیراعظم کو شہر میں امن و امان کی صورت حال، دہشت گردوں، ٹارگٹ کلرز اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے سوال کیا کہ آپ نے 2 پولیس افسران کو ایک ساتھ چھٹی پر بھیج دیا، آئی جی اور ایڈیشنل آئی جی دونوں اجلاس سے غیر حاضر ہیں، پولیس کی کارکردگی پر کس کو تنبیہ کروں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی او کا یہ مطلب نہیں کہ کوئی کسی کو جعلی مقابلے میں مارے، پولیس کیلئے اسلحہ بھی نہیں خریدا گیا اور نئے تھانے بھی نہیں بنے، فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہوتو ہر چیز بیکار ہوتی ہے۔ نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ حکومت امن کیلئے سیاسی قوتوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے، طالبان سے مذاکرات ہوں یا کراچی میں قیام امن سیاسی رائے اہم سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال سیاست سے بالاتر ہونی چاہئے، دہشت گردی اور جرائم کو سیاست سے نہیں جوڑنا چاہئے۔

نواز شریف نے کہا کہ آپریشن تمام سیاسی جماعتوں کی رضا مندی سے شروع کیا، کراچی میرے لئے خاص اہمیت رکھتا ہے، شہر کی صورتحال کی بہتری کیلئے ہر ایک سے ہاتھ ملانے کو تیار ہیں، اگر ہر آدمی یہ چاہتا ہے کہ امن و امان ہوتو میرا ساتھ دیں۔ وہ کہتے ہیں کہ پولیس کی صلاحیتوں کو بڑھانا ضروری ہے، پولیس میں آرمی کے ریٹائرڈ افسران کی شمولیت خوش آئند ہے، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو فری ہینڈ دینا ضروری ہے، وزیراعظم نواز شریف اہم اجلاس کے بعد واپس اسلام آباد چلے گئے۔
خبر کا کوڈ : 382503
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش