0
Tuesday 20 May 2014 15:41

توہین اہلبیت (ع)، سندھ ہائیکورٹ نے میر شکیل الرحمان، شائستہ لودھی، اور پیمرا کو نوٹس جاری کردیئے

توہین اہلبیت (ع)، سندھ ہائیکورٹ نے میر شکیل الرحمان، شائستہ لودھی، اور پیمرا کو نوٹس جاری کردیئے
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائی کورٹ نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی درخواست پر میر شکیل الرحمان، شائستہ لودھی، پیمرا اور دیگر کو اٹھائیس مئی کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس مقبول باقر اور جسٹس فاروق چنا پر مشتمل بینچ نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے محفوظ یار خان کی درخواست کی سماعت کی، جس میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ جیو کے پروگرام اٹھو جاگو پاکستان میں اہل بیت علیہم السلام کی توہین کے باوجود پیمرا کا کردار شرمناک تھا اور پیمرا کو قانون کے مطابق جیو کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی درخواست پر میر شکیل الرحمان، شائستہ لودھی، پیمرا اور دیگر کو اٹھائیس مئی کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔
خبر کا کوڈ : 384453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش