0
Wednesday 21 May 2014 07:51

مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا کے سینے پر ایک سلگتی چنگاری بن چکا ہے، برجیس طاہر

مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا کے سینے پر ایک سلگتی چنگاری بن چکا ہے، برجیس طاہر
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ بھارتی عوام نے نریندر مودی کو بھاری مینڈیٹ دیا ہے اب ان پر لازم ہے کہ مسئلہ کشمیر جو کہ جنوبی ایشیا کے سینے پر ایک سلگتی ہوئی چنگاری کی طرح بن چکا ہے، کے حل لیے پیش رفت کریں۔ بی جے پی ہی وہ واحد جماعت ہے جو پاکستان اور بھارت کے مابین اس دیرینہ مسئلہ کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکاری ٹی وی کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ماضی میں اٹل بہاری واجپائی کے دور حکومت میں بی جے پی نے مسئلہ کشمیر پر پیش رفت کی اور اعلان لاہور کے ذریعے اس حل طلب مسئلہ کی طرف ایک مثبت قدم اٹھایا۔ بھاری عوامی مینڈیٹ کی بدولت آنے والی بھارتی حکومت مضبوط ہو گی جس کے باعث وہ قومی اور بین الاقوامی سطح کے فیصلے کرنے کی پوزیشن میں ہو گی۔ 

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں بھی ماضی کی نسبت ایک مستحکم حکومت قائم ہے۔ پاکستان، بھارت، کشمیر اور جنوبی ایشیا بلکہ دنیا بھر کی نظریں اس وقت میاں محمد نواز شریف اور نریندر مودی پر لگی ہوئی ہیں۔ لوگوں کی دونوں عالمی رہنمائوں کے ساتھ امیدیں وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی حمایت کی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ جنگیں مسائل کا حل نہیں۔ اگر جنگ ہی کسی مسئلہ کا حل ہوتی تو پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والی تین جنگوں کے بعد مسائل حل ہو چکے ہوتے۔ لیکن ایسا نہیں ہو ا بلکہ مسائل حل ہونے کی بجائے مزید بڑھے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 384638
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش