0
Wednesday 21 May 2014 08:00

قومی فنڈز ضائع کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے، چوہدری عبدالمجید

قومی فنڈز ضائع کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے، چوہدری عبدالمجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ عوام کی ضروریات اور امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ دیہی ترقیاتی منصوبے شامل کیے جائیں جو مقررہ مدت اور لاگت میں مکمل ہو سکتے ہیں، قومی فنڈز ضائع کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ وہ گذشتہ روز آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلہ میں محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے تحت ترقیاتی جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں کابینہ کے ارکان، چیف سیکرٹری، سیکرٹری مالیات، پرنسپل سیکرٹری سمیت سرکاری محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ 

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری(ترقیات)سید آصف شاہ نے آئندہ بجٹ میں شامل ہونے والے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ویراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بجٹ وسائل کے مطابق بنے گا۔ سیکرٹریز، وزراء تیاری کریں۔ زمینی حقائق کو مدنظر رکھا جائے۔ تعلیم، صحت اور واٹر سپلائی کے سیکٹرز پر فوکس کیا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پلندی، سہنسہ، بھمبر سمیت مختلف اضلاع میں پانی کی قلت کا شدید مسئلہ ہے اس مسئلہ سے نمٹنے کے لیے اس بجٹ میں اقدامات کیے جائیں۔ 

انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع کی عوام کے لیے پانی کی قلت کا مسئلہ ختم ہو جانا چاہیے۔ وزیراعظم نے کہاکہ قومی تعلیمی پالیسی کے تحت تعلیم کے فروغ کے لیے وسائل مختص کیے جائیں۔ بجٹ صرف تنخواہوں کی مد نہیں بلکہ فنی تعلیم اور انفراسٹریکچر کے لیے بھی مختص ہونا چاہیے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ سب لوگ کام کام اور صرف کام پر توجہ دیں ہم نے عوام کی خدمات کرنی ہے۔ 

اجلاس میں وزیر تعلیم مطلوب انقلابی، وزیر بحالیات عبدالماجد خان، وزیر قانون اظہر گیلانی، وزیر صحت قمر الزمان نے بجٹ کو عوام دوست بنانے اور ان کے محکموں کے لیے مزید فنڈز دینے کی تجاویز پیش کیں۔
خبر کا کوڈ : 384642
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش