0
Thursday 22 May 2014 19:49
وزیرستان میں بمباری پر تشویش کا اظہار

نواز شریف طالبان کیساتھ مذاکرات پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں، عمران خان

نواز شریف طالبان کیساتھ مذاکرات پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے بمباری پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف طالبان کے ساتھ مذاکرات پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات سے ملک بھر خاص طور پر خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں کمی ہوئی، وزیرستان کے اہم قبائل جنگ بندی اور بات چیت کے حامی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم قوم کو بتائیں کہ اب تک مذاکرات میں کیا پیشرفت ہوئی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ردعمل کے طور بڑے پیمانے پر زمینی آپریشن شروع ہوجائے گا۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرکے حکومت کی طرف سے آپریشن کا فیصلہ تشویشناک ہے، وہاں فوج کی زمینی کارروائی سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی ہوگی، جن کی آبادکاری میں مشکلات پیدا ہوں گی۔
خبر کا کوڈ : 385266
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش