0
Thursday 22 May 2014 23:10

سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، کئی اہم افسران کے تبادلے

سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، کئی اہم افسران کے تبادلے
اسلام ٹائمز۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کر دی گئی جس کے نتیجے میں 4 ایڈیشنل آئی جیز اور 5 ڈی آئی جیز سمیت 70 ڈی ایس پیز کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں 4 ایڈیشنل آئی جیز (AIGs) اور 5 ڈپٹی انسپکٹر جنرل (DIGs) سمیت 70 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (DSPs) کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔ ڈی آئی ویسٹ جاوید عالم اوڈھو کو ہٹا کر سلطان خواجہ کو ڈی آئی جی ویسٹ مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ جاوید عالم اوڈھو کو ڈی آئی جی سکھر شرجیل کریم کھرل کی جگہ تعینات کر دیا گیا، ڈی آئی جی سی آئی اے سلطان خواجہ کی جگہ کیپٹن (ر) طاہر نوید کو ڈی آئی جی سی آئی اے لگا دیا گیا ہے جبکہ ڈی آئی جی آر آر ایف آفتاب پٹھان کو ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ڈی آئی جی ایڈمن عبداللہ شیخ سمیت دیگر کو ایس این جی ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق محکمے کے 70 ڈی ایس پیز کے بھی تبادلے کئے گئے ہیں اور جن افسران کے کراچی میں تبادلے کئے گئے ہیں ان میں راجہ ارشد کو ڈی ایس پی کرائم برانچ، ریاض جاوید بھٹو ڈی ایس پی جمشید ٹاؤن، سعید طارق اور عبدالقیوم ڈی ایس پی کرائم برانچ ٹو، شاہد عباس ایس ڈی پی او کھارادر، چنگزیب خان ایس ڈی پی او شارع فیصل اور مجید عباس کو ایس ڈی پی او سائٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔ اندرون سندھ تبادلے کئے جانے والے افسران میں ثاقب اسماعیل ایس ایس پی سکھر، پرویز چانڈیو ایس ایس پی نوابشاہ، جاوید جسکانی ایس ایس پی شکارپور، ایس پی کامران نواز ایس پی او گمبٹ، نظام الدین ایس ڈی پی اوقمبر، عتیق الرحمان ایس ڈی پی او میرو خان، محمد شریف ایس ڈی پی او کوٹ ڈی جی، غلام شبیر ایس ڈی پی او خیرپور،شیر خان بوزدار ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر گھوٹکی، جمن شاہ ایس ڈی پی او سلطان کوٹ شکارپور، محمد ادریس،محمد زمان، نعیم اختر، راجہ اظہر، خالد پرویز ڈی ایس پی ریپیڈ رسپانس فورس، پرویز چانڈیو ایس ایس پی شہید بےنظیر آباد جبکہ جاوید جسکانی کو ایس ایس پی شکاپور لگا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ کے حکم پر سندھ حکومت نے او پی ایس پر تعینات افسران کو بھی ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے جن میں ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات بھی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 385293
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش