0
Sunday 25 May 2014 00:41

سابق حکمرانوں نے ملک کو بند گلی میں دھکیلا، چوہدری ریاض

سابق حکمرانوں نے ملک کو بند گلی میں دھکیلا، چوہدری ریاض
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی صدر چوہدری ریاض ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے جبکہ سابق حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک دیوالیہ ہوا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حاجی اللہ نواز، رضوان گنڈہ پور، ڈاکٹر غلام یٰسین، خرم ذیشان اور رحمت اللہ گلو و دیگر موجود تھے۔ پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگی سرگرم کار کن رحمت اللہ گلو نے پارٹی میں واپس آنے کا اعلان کیا اور کہا کہ انہوں نے ماضی میں ان دوستوں کی ایماء پر ضلعی صدر ریحان ملک ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری چوہدری ریاض ایڈووکیٹ کی نامزدگی پر پارٹی قیادت کیخلاف بیان دیا جو کہ پارٹی میں انتشاد پھیلانا چاہ رہے تھے۔ لیکن میں اپنے ماضی کے طرز عمل پر نادم ہوں اور ضلعی قیادت پراعتماد کااظہار کرتا ہوں۔ چوہدری ریاض ایڈووکیٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی جن حلقوں میں کامیاب ہوئی اس کوان حلقوں میں دھاندلی نظر نہیں آتی لیکن جہاں پی ٹی آئی ہاری وہاں انکو دھاندلی نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا جبکہ خیبر پختونخواہ میں چین کے سرمایہ کار صوبائی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث سرمایہ کاری ختم کررہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 385964
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش