0
Saturday 19 Apr 2014 01:47

ڈی آئی خان چھاؤنی کے خلاف چار جماعتی اتحاد قائم

ڈی آئی خان چھاؤنی کے خلاف چار جماعتی اتحاد قائم
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں چھاؤنی کے خلاف چار بڑی جماعتوں پر مشتمل اتحاد قائم ہوگیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، جمعیت علماء اسلام (ف) اور جماعت اسلامی پر مشتمل اجلاس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوج پولو گراؤنڈ ڈیرہ کے شہریوں کے حوالے کرے۔ چار جماعتی اجلاس روڈی خیل ہاؤس میں منعقد ہوا جس کی صدارت ریحان ملک ایڈوکیٹ نے کی۔ اجلاس میں اورنگزیب ایڈوکیٹ، زعفران بخاری، محمد بشیر ہرگن، قیصر نواز ایڈوکیٹ، احمد خان کامرانی، چوہدری ریاض ایڈوکیٹ اور حافظ محمد شاہد نے شرکت کی۔ شرکاء اجلاس نے مقتدر حلقوں سے مطالبہ کیا کہ پولو گراؤنڈ کو ڈیرہ کے شہریوں کے حوالے کیا جائے۔ دریائے سندھ کے تفریحی مقامات تک جانے کے لیے کینٹ کے بند راستے عوام کے لیے کھولے جائیں اور ڈیرہ ٹانک روڈ کی ناجائز بندش ختم کی جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مذکورہ مطالبات پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں احتجاجی جلسوں، جلوسوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ شرکاء اجلاس نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ادارے کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کی آڑ میں شہریوں کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے اور ان مطالبات کے حوالے سے کوئی دباؤ قبول نہیں کریں گے۔ 

خبر کا کوڈ : 374336
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش