0
Tuesday 27 May 2014 14:45

دینی جماعتوں کو ایم ایم اے کے کامیاب تجربے کیطرف لوٹنا ہوگا، فضل الرحمان

دینی جماعتوں کو ایم ایم اے کے کامیاب تجربے کیطرف لوٹنا ہوگا، فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کسی مزید خونریزی کا متحمل نہیں ہوسکتا، دینی جماعتوں کو ایم ایم اے کے کامیاب تجربے کی طرف لوٹنا ہوگا۔ لاہور میں پیر اعجاز ہاشمی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان  کا کہنا تھا کہ  قوم کو امن کا تحفہ دینے کیلئے رویوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  امریکہ اور مغربی قوتوں کی جنگ پاکستان پر مسلط کردی گئی اور ملک کو فرقہ وارانہ جنگ میں دھکیلا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لئے  ہمیں ایم ایم اے کے کامیاب تجربے کی طرف لوٹنا چاہیئے۔ مولانا فضل الرحمان  نے کہا کہ وہ بڑے مذہبی اتحاد کیلئے فضا ہموار کرنے کی کوشش کر ر ہے ہیں۔  اس موقع پر پیر اعجاز ہاشمی کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے آئین کی پاسداری کی بجائے صرف ڈنگ ٹپاؤ پالیسی اپنا رکھی، اگر آئین پاکستان پر عمل درآمد ہوجاتا تو آج ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی جماعتوں کے اتحاد کی کوششوں میں وہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 386749
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش