0
Tuesday 27 May 2014 17:07

پاکستان ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائے، بھارت

پاکستان ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائے، بھارت
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان وعدے کےمطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائی اور ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ نئی دلی میں سارک ممالک کے سربراہان سے نومنتخب وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بھارتی سیکریٹری خارجہ سجاتا سنگھ نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے دوران نریندر مودی نے دہشت گردی سے متعلق بھارت کے تحفظات سے انہیں آگاہ کیا اور اس بات زور دیا کہ پاکستان اپنے علاقوں سے بھارت میں ہونے والی دہشت گردی کو روکتے ہوئے وعدے کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائی اور ممبئی حملوں کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

سیکرٹری وزارت خارجہ نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ کشمیر کے مسئلے پر بات چیت وزارت خارجہ کے درمیان ہونے والے رابطوں میں کی جائے گی۔ پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات میں وزرائے خارجہ کے آپس میں رابطے پر بھی اتفاق ہوا جب کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی اور بھارت پاکستان کے ساتھ ستمبر 2012ء میں ہونے والے تجارتی معاہدے پر کام کر سکتا ہے جب کہ اگلے مرحلے میں واہگہ اور اٹاری بارڈر سے تجارت پر غور ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 386815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش