0
Friday 1 Oct 2010 11:49

حکومت قائم رکھنے کیلئے آرمی چیف کے ساتھ تصویر بنوانا کافی نہیں،نواز شریف

حکومت قائم رکھنے کیلئے آرمی چیف کے ساتھ تصویر بنوانا کافی نہیں،نواز شریف
اسلام آباد:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنی اصلاح نہ کی تو باقی ڈھائی سال گزارنا مشکل ہو جائے گا،حکومت قائم رکھنے کے لئے صرف یہ کافی نہیں کہ آرمی چیف کے ساتھ تصویریں بنانے کے لئے بیٹھ جائیں۔
اسلام آباد میں حکومت پنجاب کے زیر اہتمام منعقدہ ڈونرز کانفرنس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ایسی حکومت کا کیا فائدہ جس کو بچانے کیلئے آرمی چیف کے ساتھ تصویر بنوانی پڑے،صدر اور وزیراعظم کی آرمی چیف سے ملاقات کے ذریعے حکومت کے استحکام کا تاثر دینا حکومت کی کمزوری ہے،مسلم لیگ (ن) جمہوری نظام کیخلاف نہیں اور نہ ہی ہم سسٹم کو ڈی ریل ہونے دینگے،لیکن حکومت کے طرز حکمرانی پر ہمیں اختلاف ہے،جس انداز سے حکومت چلائی جا رہی ہے،اس سے حکومت اپنے خلاف عوام کی نفرتوں کے سیلاب کو دعوت دے رہی ہے،ہر نازک مسئلے پر حکومت غلطی در غلطی کر رہی ہے تو ایسے معاملات پر کوئی شخص حکومت کو پھول پیش نہیں کرے گا،وہ تنقید ہی کرے گا۔





خبر کا کوڈ : 38833
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش